i بین اقوامی

چین نے بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں جی ٹوئنٹی اجلاس بلانے کی مخالفت کردیتازترین

July 06, 2022


چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس بلانے کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے' علاقائی امن و استحکام کیلئے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیے'مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔چینی ترجمان کے مطابق چین اس اجلاس میں شرکت کرنے کے معاملے کو دیکھے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق حل ہونا چاہیے۔چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کیلیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیے، متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سیبڑا فورم ہے، تمام بڑی معیشتوں سیمطالبہ ہیعالمی معیشت کی مستحکم بحالی پر توجہ دیں، اقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اگلے سال جی ٹوئنٹی اجلاس جموں و کشمیر میں کرانے کا کہا گیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی