i بین اقوامی

لبنان کی صورتحال غزہ کی صورتحال میں تبدیل نہیں ہونی چاہیے، امریکہتازترین

October 10, 2024

امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی فوجی دراندازی کو غزہ کی پٹی پر حملے جیسی صورت حال میں تبدیل کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی نیوز بریفنگ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم لبنان کی صورت حال کو غزہ کی صورت حال میں تبدیل ہوتے نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی چاہیں گے یہ یقینا قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں بالکل واضح کر رہا ہوں کہ لبنان میں ایسی کوئی بھی فوجی کارروائی نہیں ہونی چاہیے جس کے نتیجے میں غزہ جیسی صورتحال پیدا ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی