عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی)نے ملک کے مشرقی علاقے میں مونسکو کیخلاف مظاہروں کی شدت میں اضافہ کے باعث ڈی آر سی میں اقوام متحدہ کی تنظیم استحکام مشن (مونسکو)کے انخلا کے معاہدے کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کے ترجمان پیٹرک مویایا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مظاہروں میں مونسکو کے 3 اراکین سمیت 36 افراد ہلاک اور تقریبا 170 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ کانگو کی حکومت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت طے پائے جانیوالے انخلا کے منصوبے کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے مونسکوکے ساتھ اجلاس کا انعقاد کریگی ، قرارداد دسمبر میں پیش کی جائیگی ، کانگو کی طرف سے مونسکو کے قبل از وقت انخلا کی تجویز پیش کی جا سکتی ہے۔حال ہی میں شمال مشرقی صوبہ شمالی کیوو میں جائزہ مشن مکمل کرنیوالے وزیر صنعت جولین پالوکو نے کہا کہ مقامی افراد ملک میں 20 سال سے زائد عرصہ سے موجود اقوام متحدہ مشن کی مزید موجودگی کیحق میں نہیں ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی