عراق کے مشرقی صوبہ دیالہ میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا ہے۔صوبائی پولیس کمانڈ سے وابستہ علا السعدی نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ یہ حملہ منگل کی شب اس وقت ہوا جب عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریبا 175 کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع قصبیقرہ تپا کے قریبی گاں کشکول کے باہر داعش کے عسکریت پسندوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔السعدی نے کہا کہ قافلے کو روکنے کیلئے سڑک کنارے نصب بم سے دھماکہ کیا گیا اور اس کے بعد مشین گنوں سے گولیاں چلائی گئیں۔گزشتہ چند ماہ کے دوران عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کے جنگجوں پر مہلک حملے کیے ہیں تاکہ ان کی سرگرمیوں میں اضافے کو روکا جا سکے ۔عراق میں 2017 کے بعد سے سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ تاہم شہری مراکز ، صحراں اور ناہموار علاقوں میں پھیلی داعش کی باقیات کی جانب سے سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کیخلاف متواتر گوریلا حملے کیے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی