• -7.97c
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Jan, 24th, 25

i بین اقوامی

سعودی عرب کی مجموعی ملکی پیداوار 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیتازترین

August 02, 2022

سعودی عرب کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی)رواں سال کے دوسری سہ ماہی میں 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں 2022کی دوسری سہہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ کی شرح 11.8فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی عرصہ سے گیارہ فیصد زیادہ ہے،اس سے قبل 2011میں سعودی عرب کی ترقی کی شرح 13.6فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،سعودی اقتصادی ترقی میں اضافہ تیل کی فروخت بڑھنے کی وجہ سے ہوا، رپورٹ کے مطابق دوسری سہہ ماہی میں تیل کے شعبے میں 23.1فیصد اور غیر تیل کے شربوں میں 5.4فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے رواں سال سعودی معیشت میں 7.6 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی