• 7.49c
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

i بین اقوامی

سعودی عرب میں قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں، ملبوسات کی فروخت پرپابندی عائدتازترین

June 16, 2022


سعودی عرب نے قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کی فروخت پرپابندی عائد کردی۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حکام نے دکانوں سے قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کو بڑی تعداد میں ضبط کرلیا ہے اور اس کی فروخت روک دی گئی ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قوس و قزح کے رنگ والی اشیا اسلامی عقیدے اور عوامی اخلاقیات کے منافی ہیں اور یہ نوجوان نسل کو نشانہ بناتے ہوئے ہم جنس پرستی کو فروغ دیتی ہیں۔ سعودی وزارت تجارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو دکانیں قوس وقزح کے رنگ والے کھلونے اور ملبوسات فروخت کریں گی ان پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی