• 4.53c
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

i بین اقوامی

سعودی عرب میں گرنے والے میزائل ایرانی ساختہ تھے' اقوام متحدہتازترین

July 05, 2022


اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب میں گرنے والے میزائلوں کے ملبے کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایرانی ساختہ تھے۔روزمیری ڈی کارلو نے ایران جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران مزید کہا کہ ایران کا جوہری مقامات سے کیمروں کو ہٹانا ایک ایسا قدم ہے جس کے سنگین اثرات ہوں گے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس یورینیم کے ذخیرے کی مقدار اجازت سے 10 گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے تمام اقدامات کو واپس لے جو اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔دو روز قبل " جی سیون" مْمالک کے رہ نماؤں نے ایران کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں مسلسل عدم استحکام اور سلامتی کو خطرات میں ڈالنے کی مذمت کی اور تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہ دینے کا عہد کیا۔جرمنی میں ''جی سیون'' کے رہ نماؤں کے حتمی بیان میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل تجربات اور خلیج میں نیوی گیشن کی سلامتی کو لاحق خطرات کو روکے۔"گروپ" ممالک کے رہ نماؤں نے کہا کہ ایران نے "ابھی تک جوہری معاہدے کی طرف واپسی کے سفارتی موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا اور ساتوں ممالک نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے کا عزم کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی