سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے پیر سے ملک بھر میں ہنگامی حالت کینفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ایک خصوصی گزٹ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانیل وکرما سنگھے نے تحفظ عامہ، امن عامہ کے تحفظ اور کمیونٹی کیلئے ضروری اشیا اور خدمات کی بحالی کے مفاد میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ۔ملک میں شدید اقتصادی بحران کے باعث مالدیپ کے راستے سنگاپور جانیوالے گوٹابایا راجاپاکسا کے استعفی کے بعد سری لنکن پارلیمنٹ 20 جولائی کو نئے صدر کا انتخاب کریگی۔ صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منگل کو طلب کیے جائیں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی