i بین اقوامی

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث بند ہونیوالے اسکول دوبارہ کھل گئےتازترین

July 27, 2022


سری لنکا نے پیر کو سرکاری اور سرکاری طور پر منظور شدہ نجی اسکول دوبارہ کھول دیے ہیں جو ایندھن کی قلت کی وجہ سے تقریبا ایک ماہ سے بند تھے۔ تاہم، اسکول ہفتے میں صرف تین دن پیر، منگل اور جمعرات کو کھلے رہیں گے، اور طلبا کو اسکول کے ہفتے کے دیگر دو دنوں میں آن لائن پڑھایا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے بھی پہلے اسکول کی مدت میں 7 ستمبر تک توسیع کردی۔ سکول بھی پہلی مدت کے اختتام پر امتحانات منعقد نہیں کریں گے، اور پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی متبادل انتظام کریں۔سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام سرکاری ایندھن ڈپووں سے اسکول بسوں کو ایندھن فراہم کریں۔سری لنکا میں 40ہزار کے قریب گاڑیاں طلبا کو اسکولوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی