i بین اقوامی

روس کو دہشت گردی کی اعانت کرنے والا ملک قرار دیا جائے،یوکرین کا ، عالمی برادری بالخصوص امریکا پر زورتازترین

August 01, 2022

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ڈونیسک کی جیل پر میزائل حملے کا ذمہ دار روس کو ٹھہرا تے ہوئے عالمی برادری بالخصوص امریکا پر زور دیا کہ روس کو دہشت گردی کی اعانت کرنے والا ملک قرار دیا جائے۔ ٹیلی ویژن پر عوام سے خطاب میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جنگ زدہ علاقے سے لاکھوں افراد کو انخلا کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ اب بھی ڈونباس کے جنگ زدہ علاقوں میں موجود ہیں جس میں ڈونیسک کے ساتھ پڑوسی صوبے لوہانسک کا علاقہ بھی شامل ہے۔ عوام ان علاقوں سے فوری انخلا کریں جہاں روسی افواج کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی