i بین اقوامی

یوکرین کے صدر کا ہار نہ ماننے کا اعلان ، امریکہ اور یورپ سے ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ دہرا دیاتازترین

July 26, 2022

یوکرین کے صدر کا ہار نہ ماننے کا اعلان ، امریکہ اور یورپ سے ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ دہرا دیا،یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ یوکرین کو نہیں توڑ سکتی،ایک بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ پانچ ماہ تک پہنچ گئی ہے اور ہمیں یقین ہے ہمارا ملک ہی غالب آئے گا،انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے یوکرین کو نہیں توڑا ہے اور نہ ہی یہ ملک ٹوٹے گا ہم ہار نہیں مانیں گے اور جو ہمارا ہے اس کی حفاظت کریں گے،صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم جیتیں گے! لڑائی کے باوجود ملک میں زندگی چلتی رہی ہے ،زیلنسکی نے امریکا اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک سے روسی پیش قدمی کو روکنے کے لیے بھاری ہتھیاروں کی فراہمی اور جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے آزاد علاقوں کے لیے اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی