سوڈان میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سوڈان میں ڈاکٹروں کی ایک تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ خرطوم کے جڑواں شہر اْومدرمان میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دوسرے واقعے میں خرطوم میں دریائے نیل کے کنارے 1 شخص اور 1 بچہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے دارالحکومت میں پْل بند کر دیے اور ہزاروں مظاہرین پر آنسو گیس بھی پھینکی گئی۔واضح رہے کہ سوڈان کے سب سے بڑے جمہوریت نواز گروپ نے ملک گیر ریلیوں کی کال دے رکھی ہے جس وجہ سے ملک گیر مظاہرے جاری ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی