i بین اقوامی

جرمن چانسلر اولاف شولز کی روس سے یوکرینی اناج کی برآمد میں مدد کرنے اپیلتازترین

June 20, 2022


جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بندرگاہوں سے یوکرینی اناج کی برآمد میں مدد فراہم کریں جن کی روس نے ناکا بندی کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک کا کافی زیادہ انحصار یوکرین کی گندم کی پیداوار پر ہے اور جنگ کے باعث اس کی ترسیل رکی ہوئی ہے۔ روس کے حکام کا الزام ہے کہ یوکرین کی فوج نے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں اور اس وجہ سے اناج کی ترسیل ناممکن بنی ہوئی ہے۔جرمن چانسلر اولاف شولز کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں ا?سمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ غذائی عدم تحفظ اور افراطِ زر میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے پر سوچ بچار کر رہی ہے۔ یوکرین کی حکومت کے مطابق روس کے حملے سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت تقریباً 104 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی