چیئرمین سینیٹ نے وزیرستان میںاسداللہ سمیت تین نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کامعاملہ قائمہ کمیٹی کوبھجوا دیا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے ٹارگٹ کلنگ کامعاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ان نوجوانوں کے ساتھ معائدہ کیا تھاکہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوگی ، گڈ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے قتل کیا ہے ہم مزید یہ برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نیٹی ٹی پی سے ہونے والے مذاکرت پر مطالبہ کیاہے کہ وزیر دفاع اس پر ایوان کواعتماد میں لیں جرگے پارلیمنٹ کے نعم البدل نہیں ۔پیرکوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس شروع ہوا توایوان میں سینیٹر نزہت صادق کی والدہ کے لیے ایوان میں سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے دعامغفرت کرائی ۔بہرمند تنگی نے کہاکہ مالاکنڈ میں 14جگہوں پر آگ لگی ہے وہاں پر گرمی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگ جائے ۔شجرکاری میں کرپشن ہوئی ہے جس کی وجہ سے آگ لگائی جارہی ہے۔
کرپشن چھپانے کے لیے آگ لگائی جارہی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ یہ معاملے پہلے ہی کمیٹی کوبھیج چکے ہیں۔جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے وزیر ستان میں ٹارگٹ کلنگ کامعاملے اٹھاتے ہوئے کہاکہ وزیرستان میں چار نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے اسد اللہ کو ان کے تین ساتھیوں سمیت شہیدکردیاگیاہے ۔یہ تحصیل میر علی میں رہتے تھے۔ سب کی عمریں 30سال سے کم ہیں ۔حکومت نے ان نوجوانوں کے ساتھ معائدہ کیا تھاکہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوگی اور ان ہی کی ٹارگٹ کلنگ ہوگئی ہے گڈ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے قتل کیا ہے ۔اور آئندہ بھی کریں گے۔یہ فوج اور ایف سی کس لیے ہے۔ ہم سے مزید یہ برداشت نہیں ہو سکتا ہے۔ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے معاملے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔سینیٹرمیاں رضاربانی نے کہاکہ سینیٹ سیشن شروع ہونے سے پہلے میں نے تحریک التوا جمع کرائی تھی جو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تھی میں سمجھتاہوں کہ وزیر دفاع کو چاہیے کہ ایون میں آئیں اور ایوان کو اعتماد میں لیں کہ طالبان کے ساتھ کیا مذکرات ہورہے ہیں ٹی ٹی پی نے دہشت گرد کارروائیوں کو ملک میں بڑھایاہے ۔طالبان نے شرط رکھی ہے کہ فاٹا کی حیثیت کو واپس کیا جائے یہ فیصلہ بند دروازوں میں نہیں کیا جاسکتا ہے ۔طالبان سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا جائے جرگہ پارلیمنٹ کا نعم وبدل نہیں ہوسکتے ہیں۔(م۔ا)
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی