i بین اقوامی

حماس کی غزہ کے شہری علاقوں میں فوجی مقامات کی تردیدتازترین

July 30, 2022


غزہ کی پٹی کی حکمراں تحریک حماس نے ان اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے کہ تحریک کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کی فلسطینی شہری علاقوں میں فوجی تنصیبات ہیں۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے الزامات "مکمل جھوٹ اور جھوٹی معلومات ہیں۔" اس سے ایک روز قبل، ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے حماس پر غزہ کی پٹی میں جس پر حماس 2007 سے حکومت کر رہی ہے کیرہائشی علاقوں کے نیچے اور قریب فوجی تنصیبات، انفراسٹرکچر اور سرنگیں بنانے کا الزام لگایا تھا۔ اسرائیلی ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپس میں غزہ میں شہری عمارتوں کے قریب اور نیچے حماس کے فوجی انفراسٹرکچر کو دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے مساجد، سکولوں، ہسپتالوں اور کلینکس کے قریب فوجی مقامات اور شہری رہائشی علاقوں میں فوجی مقاصد کے لیے زیر زمین سرنگیں بنائیں۔ ابو عبیدہ نے کہا، "یہ الزامات حیران کن نہیں ہیں، کیونکہ دشمن کی فوج شہریوں کو نشانہ بنانے کا جواز پیش کرنا چاہتی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی