جنوبی کوریا نے ایجس ویپن سسٹم سے لیس 8ہزار200 ٹن کیڈسٹرائر جنگی جہاز اپنی بحریہ میں شامل کیا ہے، جسے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق، لانچنگ تقریب دارالحکومت سیول سے 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں اولسان کے ہیونڈائی ہیوی انڈسٹریز کے شپ یارڈ میں ہوئی، جس میں صدر یون سک یول نے شرکت کی۔ یون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیونگجو دی گریٹ، ایجس ڈسٹرائر، ملکی بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔ ڈسٹرائر جنوبی کوریا کی بحریہ کا چوتھا ایجس سسٹم سے لیس ڈسٹرائرہے۔ 170 میٹر لمبا، 21 میٹر چوڑا ڈسٹرائر راڈار سے بچنے کے بہتر فنکشنز اور جدید ترین ایجس جنگی نظام سے لیس ہے جو بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگانے، ٹریک کرنے اور روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی