i بین اقوامی

سال قبل تھیچر نے ارجنٹائن کیخلاف فوجی آپریشن کیا تھا' پیوٹنتازترین

July 05, 2022


روسی صدر پیوٹن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر جوابی وار کرتے ہوئے انہیں سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے دور میں ارجنٹائن کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ یاد دلایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکمانستان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پیوٹن نے برطانوی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف حالیہ تاریخی واقعات کو یاد دلانا چاہتا ہوں مارگریٹ تھیچر نے جزائر فاک لینڈ کے حصول کے لیے ارجنٹائن کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔روسی صدر نے چالیس سال قبل ارجنٹائن کے خلاف برطانیہ کے فوجی آپریشن پر تنقید کی۔ جنوبی بحر اوقیانوس میں واقع جزائر فاک لینڈ برطانیہ کے زیرانتظام ہیں تاہم ارجنٹائن بھی ان جزائر پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ ہورہا ہے اس پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے درست حوالہ نہیں دیا گیا۔افغانستان اور عراق میں مغرب کی فوجی مداخلت کے خلاف ماسکو تنقید کرتا آیا ہے اور اس کو مغربی سامراجیت اور منافقت قرار دیا ہے۔تاہم دو دہائیوں کی حکمرانی میں پیوٹن نے متعدد بار سامراجیت کے الزامات کا سامنا کیا ہے۔ وہ روس کی سرحدوں کو زبردستی پھیلانا چاہتے ہیں اور انہوں نے خود کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ سوویت یونین کی بحالی چاہتے ہیں۔ یاد رہے، بدھ کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اگر خاتون ہوتے تو یوکرین میں جنگ شروع نہ کرتے۔انھوں نے پیوٹن کے یوکرین کے خلاف 'خصوصی فوجی آپریشن' شروع کرنے کے فیصلے کو 'زہریلی مردانگی کی شاندار مثال' قرار دیا تھا اور پیوٹن کے مردانہ انداز کا مذاق اڑایا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی