i بین اقوامی

صہیونی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ یروشلم اور مغربی کنارے سے آئے روز نوجوانوں کی گرفتاریاں معمول بن گئیںتازترین

July 05, 2022



اسرائیلی قابض فوج نے چار فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار کیے گئے مزدوروں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں جنہیں تفتیش مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ۔ یہ سب لوگ مقبوضہ یروشلم میں اپنے کام کاج پر جا رہے تھے۔مقامی ذرائع کے مطابق تین گرفتار کیے گئے بھائیوں کی ہونیوالی شناخت میں بتایا گیا ہے کہ منصور صلاح ، محمد صلاح اور محمود صلاح شامل ہیں۔ جبکہ چوتھے گرفتار کیے گئے مزدور کی شناخت الحضر نامی گاوں کے رپائشی عامر الزیہ کے طور پر ہوئی ہے۔اسرائیلی قابض فوج تقریبا ہر روز مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرتی اور جیلوں میں بند کردیتی ہے۔ اسرائیلی فوجی فلسطینی شہریوں ، بشمول خواتین۔ بچے اور بوڑھے سب کو نشانہ بناتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی