ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 5افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔۔یہ جمعرات کو ایرانی سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی (اسنا) نے تہران کی ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے ۔ قبل ازیں، صوبہ تہران کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب مرتضی مرادی نے نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہلال احمر کی 10 ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بدھ کی رات سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے بعد تہران کے شمال مغربی حصے میں طوفانی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک مذہبی عبادت گاہ امام زادہ داد کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ سیلاب اور کیچڑ کے جمع ہونے سے تہران کے کئی حصوں، خاص طور پر صوبے کے مغربی اور جنوبی حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی