i بین اقوامی

سری لنکا میں جاری سنگین معاشی بحران' آئی ایم ایف کا وفد کولمبو پہنچ گیاتازترین

June 20, 2022


سری لنکا میں جاری سنگین معاشی بحران کے حل کیلئے آئی ایم ایف کا وفد آج کولمبو پہنچ گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دس روزہ دورے کے دوران بیل آؤٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومتی حکام سے بات چیت ہو گی۔ دوسری جانب معاشی بحران پر احتجاج کے دوران چار شہری اور تین فوجی جوان زخمی ہو گئے۔وزیراعظم آفس نے باور کروایا ہے کہ اگر معاشی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو آنے والے مہینوں میں پچاس لاکھ افراد کو خوراک کے بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی