i بین اقوامی

بھارتی روپیہ گراوٹ کا شکار، ہندوستان بھر میں مہنگائی میں ریکارڈاضافہتازترین

July 27, 2022


امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ اور بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی کے باعث ہندوستان بھر میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گیا،پیٹرول اور گھریلوں روز مرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی قدر تیزی کے ساتھ گر رہی ہے اور ایک ہفتہ کے دوران ڈالر تین روپے اضافے کے ساتھ 80 بھارتی روپے کا ہو گیا ہے۔ روس ۔یوکرین جنگ کے ایک دن پہلے 23 فروری کوڈالر 74.55 بھارتی روپے کا تھا اور مئی میں ڈالر 3 روپے اضافہ کے ساتھ 77.64 پر تجارت ہو رہا تھا ، اس کے بعد بھارتی روپے کی قدر تیزی سے کم ہوئی اور جولائی میں ڈالر 79.97 بھارتی روپے کا ہو گیا جبکہ حالیہ ہفتے ڈالر مزید مہنگا ہو کر 80.575 پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں میں اضافہ کے باعث بھارت میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ اشیاء کی درآمد اور برآمد کے بلوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ رواںسال 7 فیصد ڈالر میں اضافہ کے باعث فیکٹروں میں برآمد ہونے ولا خام مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ پٹرول، اجناس اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث32 فیصد گھرانے بامشکل گزر بسر کرتے ہیںاور 11 فیصد گھرانے اس قابل بھی نہیں ہے کہ مہینے بھر اپنا راشن پورا کرسکیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی