بھارت کی ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر تشار ڈی سمیرا کی میٹرک کی مارکس شیٹ ٹوئٹر صارف نے سوشل میڈیا پر شیئرکردی
نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں ایک بیوروکریٹ کی میٹرک کے امتحانات میں انگریزی میں 35اورریاضی میں 36نمبر حاصل کرنے کی مارک شیٹ سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی،بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں ایک ایسا ڈسٹرکٹ کلیکٹر بھی موجود ہے جس نے اپنے میٹرک امتحانات میں انگریزی میں 35 اور ریاضی میں صرف 36 نمبرز لیے تھے۔ بھارت کی ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر تشار ڈی سمیرا کی میٹرک کی مارکس شیٹ ایک ٹوئٹر صارف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔اس مارک شیٹ کو شیئر کرنے کا مقصد حال ہی میں ہوئے میٹرک امتحانات میں کم نمبر لانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔مارکس شیٹ شیئر کرتے افسر نے کہا کہ سمیرا کے نمبر نہ صرف اسکول میں بلکہ پورے گائوں میں سب سے کم تھے۔واضح رہے کہ جس نے یہ مارک شیٹ اپلوڈ کی ہے وہ خود بھی بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر ہیں۔