ایران نے یورینیم کی افزودگی کیلئے سینکڑوں نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان کردیا،ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا کہ یورینیم کو افزودہ کرنے کیلئے نئے سینٹری فیوجزکو گیس کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو تمام تراقدامات سے آگاہ کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ جولائی 2015میں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاگیا تھا تاہم بعد میں سابق امریکی صدرٹرمپ نے یکطرفہ طورپرمعاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی