امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلا باز نیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرِن کے چاند پر قدموں کے نشان کی ویڈیو جاری کردی، دونوں خلا بازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی چاند پر حیران کن طور پر واضح ہے،ناسا کی لونر ریکونائسینس آربِٹر سے بنائی جانے والی ویڈیو میں خلا بازوں کے قدموں کے نشان دِکھائی دیتے ہیں جو ابھی تک وہاں موجود ہیں،ناسا نے لکھا کہ اپولو 11 سب سے زیادہ جانا جانے والا مشن ہے لیکن اس سے قبل بھیجے جانے والے مشنز نے اس مشن کیلیے راہ ہموار کی جن میں روور اور سرویئر جیسے روبوٹِک مشنز سمیت اپولو 8، 9 اور10 کے عملے کے ساتھ بھیجے جانیوالے مشنز شامل ہیں،جن میں چاند کے مدار میں داخلے ہونے اور اس سے خارج ہونے کی آزمائش کی گئی تھی،یہ آربِٹر2009سے چاند کامطالعہ کر رہا ہے اور ایجنسی کے دیگر مشنز کی نسبت بہت زیادہ،1.4 پِیٹا بائیٹ حجم کا، ڈیٹا زمین پر بھیج چکا ہے،کچھ اندازوں کے مطابق ایک پِیٹا بائیٹ 500ارب معیاری پرنٹڈ صفحات کے برابر ہوتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی