i بین اقوامی

امریکہ ڈونباس میں لڑائی کے لیے یوکرین کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیار فراہم کرے گاتازترین

June 17, 2022


امریکہ ڈونباس میں لڑائی کے لیے یوکرین کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیار فراہم کرے گا۔ اس امر کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک ٹیلیفونک بات چیت میں کیا۔ بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں امریکہ کییف کی قیادت کے ساتھ مزید تعاون کا وعدہ کرتا ہے۔ ہتھیاروں کی امداد کے علاوہ امریکہ 225 ملین ڈالر کی اضافی رقم کے ساتھ یوکرین کو انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک امریکہ کیف کو پانچ اعشاریہ چھ بلین ڈالر کی مالیت کے ہتھیار فراہم کر چکا ہے۔ واشنگٹن کی طرف سے کییف کو بارہا مزید امداد کا یقین دلایا جاتا رہا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی