i بین اقوامی

امریکہ میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک ، 25ہزار سے زیادہ گھر اور کاروبار بجلی سے محرومتازترین

July 30, 2022


امریکی ریاست کے مشرقی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے بعد کینٹکی میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر تک سیلاب کے باعث 25ہزار سے زیادہ گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہوگئے۔ بیشیر نے اموات کے دوہرے ہندسوں میں اضافے کی توقع کرتے ہوئے پورے کینٹکی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ حصوں میں مدد کے لیے نیشنل گارڈ کو طلب کیا ہے۔ بیشیر نے وفاقی حکومت سے مشرقی کینٹکی کو وفاقی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ رات ٹویٹ کیا، "جو نقصان ہوا ہے وہ بہت زیادہ ہے اور بحالی ایک طویل مدتی کوشش ہوگی۔" "یہ امداد ہماری کوششوں کے لیے اہم اور ہمارے لوگوں کے لیے ضروری ہے۔" مغربی ورجینیا کے گورنر جم جسٹس نے بھی چھ کانٹیوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی