i انسانی حقوق

روسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کیلئے نوبل انعام نیلام کر دیاتازترین

June 21, 2022

روسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنا نوبل امن انعام نیلام کر دیا'نیویارک میں منعقدہ نیلامی کی تقریب سے حاصل خطیر رقم کو بے گھرہونے والے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائیگا' صحافی دمتری موراتوف نے نوبل امن انعام میں دیا گیا طلائی تمغہ، ایک سو تین اعشاریہ پانچ ملین ڈالر میں نیلام کیا۔ ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صحافی کا یوکرین جنگ کے متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اقدام، دمتری موراتوف نے نوبل امن انعام 103.5 ملین ڈالر میں نیلام کر دیا، غیرملکی میڈیا کے مطابق خطیر رقم کو بے گھرہونے والے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے گا۔نیلامی کی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی جس میں صحافی دمتری موراتوف نے نوبل امن انعام میں دیا گیا طلائی تمغہ، ایک سو تین اعشاریہ پانچ ملین ڈالر میں نیلام کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان