زمبابوے کی کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کی شمولیت ہوگئی، 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔ بلجیئم میں پیدا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنیوالے انتم نقوی کے والدین پاکستانی ہیں، انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونیوالے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے۔ انتم نقوی آسٹریلیا میں ہونیوالی کوئین سیریز کیلئے قلندرز ڈویلپمنٹ سکواڈ کا حصہ تھے۔ انتم نقوی زمبابوے سکواڈ میں شامل ہونیوالے دوسرے پاکستانی نژاد ہیں، ان سے قبل سکندر رضا زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم 6 سے 14 جولائی تک زمبابوے کیخلاف 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ دوسری جانب سکندر رضا کو بھارت کیخلاف سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ انتم نقوی کا سیریز میں کھیلنا ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی