i کھیل

زمبابوے کیخلاف تیسرے ٹی 20میں شکست، سلمان آغا کا آخری اوور جہانداد خان کو دینے کا فیصلہ اچھا نہیں تھا،جنیدخانتازترین

December 06, 2024

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جنید خان نے آغا سلمان کو زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹونئٹی انٹرنیشنل میچ میں ناقص کپتانی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک انٹرویو میں جنید خان نے کہا کہ سلمان آغا کا آخری اوور جہانداد خان کو دینے کا فیصلہ اچھا نہیں تھا ۔ محمد حسنین آخری اوور کے لیے بہترین انتخاب تھے وہ اپنے تجربے سے میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے۔دوسری جانب سلمان آغا نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سیریز میں اپنی انفرادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔سلمان آغا نے کہا میں زیادہ رنز بنانا پسند کرتا ہوں، ہاں مجھے خوشی ہے کہ میں بولنگ اور بطور کپتان بھی ٹیم میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی