ڈربن قلندرز نے زیم افرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن میں اپنی مہم کا آغاز شاندار انداز میں کرتے ہوئے کیپ ٹاون اسیمپ آرمی کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈربن قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھچا کھچ بھرے اسٹیدیم میں شائقین کو بھرپور طریقے سے محظوظ کیا۔ میچ کے آغاز سے ہی حضرت اللہ زازئی اور ٹم سیفرٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں جانب سے بانڈری کا مقابلہ کیا۔تاہم ساتویں اوور میں افغانستان کے مجیب الرحمان نے اسیمپ آرمی کو پہلا جھٹکا دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سیفرٹ کی وکٹ 49 رنز پر حاصل کی۔ اس کے فورا بعد زازئی (38) کو ٹام کرن نے آٹ کیا اور قلندرز کی ٹیم اننگز کے آخری اوورز میں تھوڑی سست روی کا شکار ہوگئی۔آندرے فلیچر اور آصف علی نے آخری اوور میں 28 رنز کی شراکت قائم کرکے قلندرز کے اسکور کو مقررہ 10 اوورز 126 رنز تک پہنچادیا۔ قلندرز کے 3 کھلاڑی آٹ ہوئے تھے۔ جواب میں اسمپ آرمی کی ابتدائی وکٹ جلد کرگئی اس کے بعد رحمان اللہ گرباز اور بھانوکا راجا پاکسے نے 30 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت اسمپ آرمی نے پانچویں اوور میں 50 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ تاہم گرباز کے 19 رنز پر آوٹ ہونے کے بعد اسمپ آرمی کو بریک لگ گئے۔ اس کے بعد سین ولیمز (0)، راجا پاکسے (14) اور ٹام کرن (0) ایک کے بعد ایک آٹ ہوئے جس سے قلندرز نے میچ پر کنٹرول حاصل کرلیا اور اس نے یہ میچ 8 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ اسمپ آرمی مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بناسکی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی