دنیا میں ہرجگہ پاکستانی کھلاڑی اپنے شاندار کھیل کی بدولت دھوم مچارہے ہیں۔ زیم ایفرو ٹی 10 میں بھی پاکستانی نژاد سکندر رضا نے کی شاندار بیٹنگ اور بالنگ سے بولاویو براویز کو فتح سے ہمکنار کردیا ۔ انہوں نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ بالنگ میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بولاوایو بریوز نے اچھا آغاز کیا اور بین میکڈرموٹ (18) نے بولنگ کی۔ تاہم میکڈرموٹ اور کوبی ہرفٹ (5) اوپننگ اسٹینڈ کو برقرار نہ رکھ سکے اور پہلے تین اوورز کے اندر ہی آٹ ہو گئے جس میں کپتان سکندر رضا آئے اور دھواں دار بیٹنگ سے ٹیم کا اسکور مقررہ 10 اوورز میں 128 رنز تک پہنچادیا۔ جواب میں ہرارے ہریکینز کی ٹیم کا آغاز سست رہا اور تجربہ کار بھارتی بلے باز رابن اتھپا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آدھے مرحلے میں ہریکینز کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ اسکور صرف 32 تھا ۔ چھٹے اوور میں محمد نبی 22 رنز بناکر آٹ ہوئے اس اسکور 33 تھا۔ لیوک جونگوے نے اننگز کیاختتام کے قریب چند بڑے ہٹس لگائیں تاہم وہ آخری اوور میں 20 رنز پر آٹ ہو گئے۔ ہریکینز مقررہ اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 79 بناسکی یوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی