نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر کین ولیمسن ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ ولیمسن نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے میچ میں سنچری سکور کرکے حاصل کیا ۔ولیمسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2019 کے ورلڈ کپ کے میچ کے بعد اپنی ون ڈے سنچریوں کی خشک سالی کو ختم کیا۔انہوں نے 113 گیندوں پر 133 رنز کی اننگز مکمل کی جس میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ولیمسن نے سینوران متھوسامی کو چوکا لگا کر 7ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے ۔ ولیمسن نے صرف 159 ویں اننگز میں 7000 ون ڈے رنز مکمل کرکے ویرات کوہلی (161) کو تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔صرف ہاشم آملہ (150) ان سے کم اننگز میں وہاں پہنچے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے یہ ریکارڈ مارٹن گپٹل (186) کے پاس تھا جس کے بعد راس ٹیلر (188) تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی