i کھیل

تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پلیئرز توقعات کے مطابق نہیں کھیلے، ہیڈ کوچتازترین

April 22, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پلیئرز توقعات کے مطابق نہیں کھیلے، اسوقت جو غلطیاں کررہے ہیں انہیں ورلڈ کپ میں نہیں دہرائیں گے، ورلڈکپ سے قبل تمام آپشنز دیکھنا ہونگے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا پرفارم نہیں کر پائے ، ہماری بائولنگ میں کافی خامیاں نظر آئیں ، بیٹنگ میں بھی 20رنز کم بنائے ۔ درمیان میں اس طریقے سے رنز نہیں بنا پائے جو ٹارگٹ تھے ۔انہوں نے کہا کہ مارک چیپمین نے اکیلے ہی میچ جتوا دیا، ٹی 20کرکٹ میں ایک پلیئر میچ جتوا دیتا ہے۔ ٹاپ تھری بیٹنگ نمبر فکس ہوتی ہیں ۔باقی پوزیشن پر پلیئرزک کے لیے اوپر نیچے روٹیشن پالیسی اختیار کی ہے ۔شکست سے سیکھیں گے ، خامیوں پر قابو پانا پڑے گا ۔ ورلڈ کپ سے قبل ہم نے تمام آپشن دیکھنے ہیں۔ میچ میں ہماری فیلڈنگ کا معیار بھی اچھا نہیں تھا۔ بیٹنگ بولنگ میں قسمت کام کرسکتی ہے لیکن فیلڈنگ میں نہیں۔ ٹیم میچ میں ہارے گی تو شکست کی وجوہات بتائوں گا ۔ہر موقع پر اپنے کھلاڑیوں کا دفاع کروں گا ۔ہم عماد سمیت دیگر پلیئرز کو ابھی نہیں کھیلا رہے ۔اسوقت جو غلطیاں کررہے ہیں وہ ورلڈ کپ میں نہیں دہرائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی