i کھیل

ذہنی مسائل کے شکار افراد کی بات سنیں اور ان کی مدد کریں، نادیہ افگنتازترین

September 18, 2024

معروف اداکارہ نادیہ افگن نے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد ذہنی مسائل اور ڈپریشن کے شکار افراد پر نظر رکھیں، ان کی بات سنیں اور ان کی مدد کریں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا اور بتایا کہ ستمبر خودکشی سے بچائو کی تدابیر کا عالمی مہینہ ہے، اس لیے اس مہینے خصوصی طور پر اپنے ارد گرد ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی مسائل کے شکار افراد پر نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سماج میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو کئی مسائل سے گزر رہے ہیں، انہیں اپنی ذہنی صحت سے متعلق بھی کچھ علم نہیں، ایسے افراد پر نظر رکھنے اور ان کی بات سننے کی ضرورت ہے۔ان کے مطابق ذہنی مسائل کے شکار افراد کی باتوں پر برا منانے کے بجائے ان کی باتوں کو آرام سے سنیں اور پھر ان کی تشنگی اور ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔اداکارہ کے مطابق ذہنی صحت ہر کسی کا مسئلہ ہے اور ہم میں سے ہر کسی کی ذہنی صحت بلواسطہ یا بلاواسطہ متاثر ہو رہی ہے، اس لیے ایسے مسائل کو سمجھنے اور ایک دوسرے کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی