چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر بھارت کے معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے عجیب منطق پیش کردی۔وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے کو مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان سے جوڑا۔اسپورٹس صحافی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں اور افراد کی لسٹ دی ہے اگر وہ ان کے خلاف کارروائی کرتے تو شاید ہماری حکومت اپنی ٹیم بھیجنے پر راضی ہوجاتی'۔ وکرانت گپتا نے کہا 'پاکستانی حکومت نے ذاکر نائیک کا بھرپور ویلکم کیا اور انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا، ایسا کرکے پاکستان نے اپنے پاں پر کلہاڑی ماری'۔بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ 'میں تو کہوں گا کہ پاکستان کو ذاکر نائیک یا چیمپئنز ٹرافی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا'۔وکرانت گپتا کے مذکورہ بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر صارفین ان پر سخت تنقید کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی