i کھیل

تفریح کیلئے تشدد دکھایا گیا، کنگنا رناوت کی رنبیر کپور کی فلم اینیمل پر تنقیدتازترین

August 28, 2024

بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے رنبیر کپور کی گزشتہ برس کی بلاک بسٹر فلم کو تشدد پر مبنی قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حال ہی میں اپنی آئندہ آنے والی فلم ایمرجنسی، جسں میں مرکزی رول کے علاوہ ہدایتکارہ و پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں، کے پروموشنل انٹرویو کے موقع پر انہوں نے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم اینیمل پر تنقید کی۔ کنگنا نے کہا کہ ابھی جس طرح کی فلمیں آپ دیکھ لیجیے، باکس آفس پر کیا طوفان مچاتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ان فلموں کو دیکھ کر لگتا ہے کہاں سے نکل رہے ہیں یہ لوگ تالیاں اور سیٹیاں مارنے۔ کلہاڑی لیکر لڑکے نکلے اور قتل و غارت گیری مچا رہے ہیں، انکو نہ تو کوئی لا اینڈ آرڈر پوچھ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلم میں مشین گن لیکر وہ اسکول میں جاتے ہیں، جیسے نہ تو پولیس موجود ہیں اور نہ ہی اسکے کوئی نتائج ہونگے۔ بتایے، یوں لگتا ہے کہ لا اینڈ آرڈر مر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تشدد کا یہ عالم ہے کہ لاشوں کے ڈھیر لگا دیے اور یہ سب کچھ کیوں؟ صرف تفریح کے لیے؟کنگنا کا کہنا تھا کہ یہ نہ تو عوامی فلاح کا کام ہے اور نہ ہی سرحدوں کا تحفظ، یہ سب کچھ صرف تفریح کیلئے کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی