i کھیل

سرینا ٹینس ماسٹرز کپ اسلام آباد ، فائنل آج رات کھیلا جائیگا ، فاتحین میں دس لاکھ روپے انعامی رقم تقسیم کی جائیگیتازترین

March 25, 2025

سرینا ٹینس ماسٹرز کپ اسلام آباد میں جاری ہے۔پاکستان کے پہلے رمضان ٹینس ٹورنامنٹ میں تمام میچز رات کو کھیلے جا رہے ہیں۔فائنل آج بدھ کی شب کھیلا جائیگا۔فاتحین میں دس لاکھ روپے انعامی رقم تقسیم کی جائیگی۔فائنل میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ 8 کھلاڑی شریک ہیں۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدراعصام الحق قریشی نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے لیے گولڈ میڈل لے کر آئے ہیں۔پہلی بار انٹرنیشنل کوچز ہماری تربیت کر رہے ہیں۔پہلی بار رمضان ٹینس ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں۔سرینا پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے اچھا کردار ادا کر رہا ہے۔ہم ملک میں کرکٹ کے بعد ٹینس کو دوسری بڑی گیم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے لیے مزید گولڈ میڈل حاصل کریں گے۔ہماری ٹینس ٹیم ترکی میں پریکٹس کرے گی اور پھر ڈیوس کپ کے لیے پیرا گوئے جائے گی۔اس سال اسلامک گیمز بھی ہوں گی جس کے لیے تیاری جاری ہے۔پاکستان میں ٹینس کا بہت ٹیلنٹ ہے جسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔خواتین ٹینس کھلاڑیوں کو بھی پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ٹینس فیڈریشن نے اپنا یو ٹیوب چینل بھی بنایا ہے جس پر میچز لائیو دکھائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ہم نے ویمن ٹینس ایسوسی ایشن بھی بنا دی ہے تاکہ ینگ گرلز کو پروموٹ کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی