i کھیل

سپورٹس بورڈ اور اسلام آباد کپیٹل ایڈمنسٹریشن کا تنازعہ شدت اختیار کر گیاتازترین

February 20, 2025

پاکستان میں سیف گیمز کے انعقاد کے پیش نظر پاکستان سپورٹس بورڈ اور اسلام آباد کپیٹل ایڈمنسٹریشن کے درمیان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں جشن بہاراں فیسٹیول کے معاملے تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، معاملے پر سپورٹس بورڈ نے ایک بار خط کھتے ہوے فیسٹیول کروانے کیلئے متبادل جگہ تجویز کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیف گیمز کی تیاریوں کے انتظامات کا جازہ لینے کیلے ساتھ ایشین اولمپک کمیٹی کے اراکین نے 26 فروری کو اسلام آباد میں جناح اسٹیڈیم سمیت دیگر وینیوز کا دورہ کرنا ہے جس کے پیش نظر پی ایس بی نے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کو دوبارہ یاد دہانی خط لکھا ہے جس میں جناح اسٹیڈیم کو مشال پریڈ، آونٹ بینڈ، ویپن ڈرل، ٹینٹ پیگنگ کیلے استعمال نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوے متبادل وینیوز کے طور پر اسلام آباد پولو گراونڈ، پریڈ گرائونڈ، ایف نائن پارک، کرکٹ اسٹیڈیم استعمال کرنے کے آپشن دئیے ہیں۔ خط میں واضح کیا گیا کہ جشن بہاراں کیلئے جناح اسٹیڈیم استعمال ہونے سے سپورٹس سہولیات خراب ہونے کی صورت میں یہ سیف گیمز کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے جس سے عالمی سطح پر حکومت کی کھیلوں کی بحالی کیلے جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی