سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشل کرکٹ میں واپسی کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے موقف اپنایا ہے کہ وارنر ہمارے بہت اچھے دوست ہیں، ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، شاید میڈیا میں رہنے کیلئے ایسا بیان انہوں نے دیا ہوگا۔پیٹ کمنز نے وارنر کو مخاطب کرتے ہوئے بولا کہ سوری میٹ! بگ بیش میں سڈنی تھنڈر کیلئے نیک تمنائیں۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے 6 سال بعد ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی اٹھالی ہے، سال 2018 بال ٹیمپرنگ کیس میں انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے رولز میں کچھ ترامیم کی ہیں جس کے بعد ڈیوڈ وارنر کپتان بننے کے اہل ہوچکے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے اب ازسرِ نو جائزہ لیا اور ساڑھے 6 برس بعد یہ پابندی اٹھا لی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں اور اب کپتان بھی بن سکیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے تمام معیار پورے کیے جس پر 3 رکنی پینل نے متفقہ طور پر پابندی اٹھائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی