سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے، انہوں نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں برطانوی حریف کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ رافیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف کیمرون نوری کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ماریانو نیوون سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی