i کھیل

سہواگ کی شادی کے 20 سال بعد طلاق کی خبریں سرگرمتازترین

January 24, 2025

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں زیر گرد ش ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا جس کے بعد ان کے حوالے سے قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے دو بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں۔وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت کو ایک مضبوط جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے جو سہواگ کے کرکٹ کیریئر اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی