گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے آخری اوور میں امپائر کی جانب سے دی گئی محمد نواز کی نوبال پر کئی سوالات اٹھ چکے ہیں،پاکستان کا بھارت کے خلاف آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا تھا، نواز نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کرائی جس پر کوہلی نے 6 رنز حاصل کر لیے تھے تاہم امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا جس کے باعث بھارت کو نہ صرف 7 رنز مل گئے بلکہ فری ہٹ بھی مل گئی جس نے بھارت کی جیت مزید آسان بنا دی،سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امپائر بھائیو، آج رات کے لیے سنجیدگی سے سوچنے کی بات ہے،سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے کوہلی کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ نو بال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا؟ اور جب فری ہٹ پر کوہلی بولڈ ہوگئے تھے تو وہ بال ڈیڈ کیوں نہیں قرار دی گئی؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی