i کھیل

سکیورٹی گارڈ کی بیٹی کا اعزاز، انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی ،کوچ نے شہر بانو کو ڈیئبو کیپ پہنائیتازترین

December 16, 2024

سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی ،لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائشیا میں ویمنز انڈر19ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔ ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ باولر شہر بانو کو ڈیئبو کیپ پہنائی ،مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیئبو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی ۔مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیئبو کرنے والی کھلاڑی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ، شہر بانو لیفٹ آرم فاسٹ باولر ہیں اور آج نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی