i کھیل

سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان مراد جہاں کپتان ہونگےتازترین

May 07, 2024

پاکستان والی بال فیڈریشن نے 11 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہونیوالی اینگرو سنٹرل ایشین والی بال لیگ کیلے چودہ رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا، مراد جہاں ایونٹ میں گرین شرٹس کی قیادت کرینگے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں 17 مئی تک کھیلے جانیوالے ایونٹ میں قومی ٹیم کا چناو ارجنٹان سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ روبن وولوچن نے کیا جو جیت کے عزم کیساتھ میدان میں اترے گی۔ مراد جہاں اینگرو سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں جبکہ محمد کاشف نوید کو نائب کپتان ہونگے۔ اسکواڈ میں ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فریاد علی، فخر الدین، آفاق خان، عبدالظہیر، مصور خان، محمد حماد، علی حیدر، ناصر علی اور محمد یاسین شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں روبن وولوچن ہیڈ کوچ، سعید احمد خان، احسان اقبال اسسٹنٹ کوچز، برازیل کے لوکاس روڈریگز فزیکل ٹرینر ہونگے۔ چوہدری یعقوب کے مطابق ایشین لیگ میں پاکستان 11 مئی کو افتتاحی میچ ترکمانستان کے خلاف کھیلے گا جب کہ پاکستان 12 مئی کو افغانستان، 13 مئی کو کرغزستان، 15 مئی کو سری لنکا، 16 مئی کو ایران اور فائنل 16 مئی کو ترکمانستان سے کھیلے گا۔ سینٹرل ایشین والی بال لیگ 17 مئی کو کھیلی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی