i کھیل

سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہودتازترین

April 18, 2024

پرام منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستان میں سائوتھ ایشین گیمز کے انعقاد سے دنیا میں ملک کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیساتھ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور کھیلوں کی بہتری کیلیے ملکر کام کرینگے ، حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلیے مثبت اقدامات اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائوتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس کے دوران کیا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عابد قادری، سیکرٹری جنرل خالد محمود سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔اجلاس میں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے کردار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ 14ویں سائوتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے، ملک میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے درمیان اشتراک، ہم آہنگی اور تعاون ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہے، جو پاکستان کے کھیلوں کے منظر نامے کو بلند کرنے اور اس کے نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل کے لیے بااختیار بنانے کے لیے تیار ہے۔اجلاس میں کھیلوں کی بہتری اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے لیے مضبوط سپورٹ طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ان کی مجموعی ترقی اور کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی