i کھیل

شطرنج کے عالمی مقابلے، ایرانی خاتون کھلاڑی کی احتجاجا حجاب کے بغیرشرکتتازترین

December 29, 2022

شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے میں ایرانی خاتون کھلاڑی سارا خادم نے حجاب پہنے بغیر حصہ لے کرحکومت کی پالیسی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان میں ہونے والے شطرنج کے مقابلے میں ایرانی شطرنج کی کھلاڑی سارا خادم نے بطور احتجاج حجاب پہننے سے گریز کیا ۔ اس سے قبل بھی ایران کی کچھ خواتین کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں حجاب نہ پہن کر حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ، ایرانی حکومت کی پالیسی میں خواتین کوحجاب پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ 16ستمبر کو ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں ، 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہیکہ حجاب پر پابندی اور خواتین کے خلاف تشدد و امتیاز ختم کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی