i کھیل

شردھا کپور کا ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کا فیصلہتازترین

August 28, 2024

بالی ووڈ سپر سٹار اداکارہ شردھا کپور بہت جلد اداکار ہریتھک روشن کی رہائش گاہ میں منتقل ہونے والی ہیں۔شردھا کپور نے اپنی حالیہ فلم استری 2 کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے باکس آفس اور شوبز کی دنیا میں دھوم مچائی ہوئی ہے، ہر طرف صرف شردھا کپور کی گونج اور چرچے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں، اداکارہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی عمارت کے ایک پرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں اکشے کمار بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی اہلیہ نتاشا دلال اور بیٹی کے ہمراہ ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوں گے لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی