i کھیل

شکیب کا ہوم گرانڈ پر ٹیسٹ کیرئیر کو خیرباد کہنے کا خواب ادھورا رہ جانے کا امکانتازترین

September 28, 2024

بنگلادیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث اسٹار آل رانڈر شکیب الحسن کا ہوم گرانڈ پر ٹیسٹ کیرئیر کو خیرباد کہنے کا خواب ادھورا رہ جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار کرکٹر نے گزشتہ روز کانپور ٹیسٹ کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ان کا آخری ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا جس کے بعد وہ مارچ 2025 تک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی )کے صدر فاروق احمد کی سربراہی میں 26 ستمبر کو 4 گھنٹے طویل میٹنگ ہوئی، جس میں شکیب الحسن کے مستقبل سے متعلق فیصلے شامل تھے۔ بورڈ نے کہا کہ موجودہ سیاسی تنا کی وجہ سے اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ شکیب الحسن ہوم گراونڈ پر آخری ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں کیونکہ سیکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ آل راونڈر کو اپنے مستقبل سے متعلق خود فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ سیکیورٹی ہمارے ہاتھ میں نہیں، ہوسکتا ہے کہ بھارت کیخلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہی شکیب الحسن کے کیرئیر کا آخری میچ ہو۔ دوسری جانب بنگلادیشی آل راونڈر اسوقت تاریخ کے سخت ترین دور سے گزر رہے ہیں، انکے خلاف دھوکا دہی سمیت قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے شکیب الحسن کو بنگلادیش میں قتل کے الزامات کا سامنا ہے، وہ حسینہ واجد کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے ابھی تک بنگلا دیش واپس نہیں گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی