بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے ساتھ اسٹوڈنٹس تحریک کی کامیابی پر بنگلا دیش کی شوبز شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نامور فنکار اشفاق نپون نے لکھا کہ بنگلادیش اب شیخ حسینہ کے طویل آمرانہ دور سے آزاد ہوگیا ہے، یہ صرف آغاز ہے، ملک کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اداکارہ سعدیہ ایمن نے لکھا کہ شیخ حسینہ کو استعفا دینے سے قبل ان قومی ہیروز کو ایوارڈز دینے چاہئے تھے جو ان کا انتظار کررہے تھے۔مصطفی سرور فاروقی نے لکھا کہ وہ بنگلادیشی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور آپس میں مل کر ہم طاقت ور بن جاتے ہیں۔بنگلادیشی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں مازبین چوہدری، سلمان محمد مقتدر، تسنیا فارین، سہاب شاہین اور دیگر نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی