پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال کی نمائندگی کریں گے۔بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق بی پی ایل کی دفاعی چیمپئن فارچیون باریشال نے فاسٹ بالر کی باضابطہ دستیابی کا اعلان کیا۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا، ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں شامل ہیں، ایک مہینے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے ایونٹ میں سٹار پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ایونٹ کا پہلا میچ اور فائنل ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جبکہ گروپ سٹیج میچز میرپور اور سلہٹ میں بھی کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں یہ کارنامہ ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انجام دیا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر مینز ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی